مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد یمن کی مرکزی سیاسی کونسل نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید حسن نصراللہ نے لمبے عرصے تک اللہ کی راہ میں جہاد کیا۔ ان کی شہادت کی مناسبت سے ان کے گھر والوں، حزب اللہ، لبنانی عوام اور امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے مقاومت کے عزم اور ارادے میں مزید استحکام آئے گا۔
سیاسی کونسل نے تاکید کی ہے کہ حق و باطل کی اس جنگ میں مقاومت کی فتح اور صہیونی دشمنوں کی شکست یقینی ہے۔
آپ کا تبصرہ